ایک تا ریخی پیش رفت کرتے ہوئے رواں سا ل کے آغازمیں محکمہ اعلی تعلیم ریا ست جموں و کشمیر نے کا لج سطح پر متعارف تما م نما ئندہ مضامین میں تحقیقی مجلےاجرا کر نے کا فیصلہ کیا.ہمارا سہ ماہی اردو مجلہ "اعلی تعلیم" بهی اسی پروجیکٹ کا ایک کیلدی حصہ ہے.اس مجلہ کا بنیا دی مقصد بیک وقت اساتذہ،اسکا لر اورطلبا کی لئے ایک ایسے متحرک اور فعال عالمی سطح کے پلیٹ فا رم کا قیا م عمل میں لا نا ہےجس کےذریعہ وہ اپنی نگا رشات سےتحقیقی جو ہر کا اظہار کرسکیں.